ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں ، راولپنڈی پولیس نے چالان شروع کر دیے 

ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں ، راولپنڈی پولیس نے چالان شروع کر دیے 
ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں ، راولپنڈی پولیس نے چالان شروع کر دیے 

  

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی پولیس نے ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں مہم شروع کرتے ہوئے چالان کرنا شروع کر دیے ۔ 

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ حادثات کی روک تھا م اور منظم ٹریفک کےلئے قانون شکن عناصر کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،  موٹر سائیکل حادثا ت میں زیادہ تر اموات سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتی ہے ، ہماری لڑائی عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہے۔

سی ٹی او نوید ارشاد  نے کہا کہ   راولپنڈی ٹریفک پولیس اپنے سلوگن "ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں "پر کاربند ہے،  ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی اور صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

ادھر انچارج سرکل مری روڈ   ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سرگرم ہو گئے ، ہیلمٹ نہ پہننے پر 56موٹر سائیکل سواروں کجے چالان کئے گئے جبکہ  کاغذات نامکمل ہونے پر 23 موٹر سائیکلوں کو  تھانے میں بند کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -