نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ ، اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیا
لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابی اصلاحات سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف نے آصف زرداری ،فضل الرحمان،سرداراخترمینگل،خالدمقبول ، خالدمگسی ،محمود اچکزئی ودیگرسےبھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ رابطے میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ رہنماؤں میں عوام کوریلیف دینےاورسبسڈی کومحدود کرنےپربھی بات چیت ہوئی ، نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کوبھی تمام اتحادیوں کواعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سب سےمل کرایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔