ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے ڈیڑھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا
لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے ڈیڑھ سالہ حسن علی جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں جمیل نامی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے ڈیڑھ سالہ حسن علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔تشویشناک حالت میں بچے کو میوہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔واقعہ کے 8 روز بعد بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔