اداکاری کے سفر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا کو مشورہ دیدیا

اداکاری کے سفر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا کو مشورہ دیدیا
اداکاری کے سفر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا کو مشورہ دیدیا
سورس: Instagram/iamsrk

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کنگ خان، شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کو بطور کیریئر اداکاری شروع کرنے پر اہم مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری خان کے بعد شاہ رخ خان نے بھی اپنی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے موقع پر مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشاہ رخ نے بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سہانا یاد رکھنا تم کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتی، لیکن تمہیں اس کے قریب تر رہنا ہے، بطور اداکار مہربان اور مزید دینے والا بننا ہے۔

 واضح رہے کنگ خان کی بیٹی سمیت فلمی خاندانوں سے وابستہ دیگر نوجوان زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی دی آرچیز کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -