گانے کو اہمیت نہ دینے پر بھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی ایک ان کے ایک گانے کو اہمیت نہ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگ لی ہے۔
میشا پوروال ایک سوشل میڈیا اسٹریٹیجسٹ اور کانٹینٹ رائٹر ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔انہوں نے علی ظفر کے نام ایک ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے۔علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے میشا پوروال نے لکھا، پیارے علی ظفر میں 90 کی دہائی میں صرف ایک بچی تھی، میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے گانے دل جھوم جھوم کو وہ پیار نہ دے سکی جس کا وہ حق دار تھا۔
Dear @AliZafarsays, I am a 90s kid and I am sorry for not giving enough love to Dil Jhoom Jhoom during its time.
— Misha Porwal (@porwal_misha) May 12, 2022
علی ظفر نے اپنی بھارتی پرستار کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا، کوئی بات نہیں ابھی بھی بہت دیر نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ دل جھوم جھوم 2011 میں یش راج فلمز کی جانب سے ریلیز کیا گیا تھا جو علی ظفر کے یادگار گیتوں میں سے ایک ہے۔
Never too late :) https://t.co/1YRIhncZAl
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 13, 2022