کشیدگی میں اضافہ‘ روس کا فن لینڈ کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

کشیدگی میں اضافہ‘ روس کا فن لینڈ کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان
کشیدگی میں اضافہ‘ روس کا فن لینڈ کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

  

ہیلنسکی/ماسکو(آئی این پی) ایک سپلائی کمپنی نے اعلان کیاہے کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے پس منظر میں نیٹو میں شمولیت کی فن لینڈ کی کوششوں پر کشیدگی بڑھنے کے بعد روس اس ہفتے کے آخر میں فن لینڈکو بجلی کی فراہمی معطل کر دے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ فن لینڈ میں قائم روسی ریاستی توانائی ہولڈنگ کمپنی انٹر را کی ذیلی کمپنی را نورڈک نے 6 مئی سے فن لینڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔گروپ کا کہنا تھا کہ روس کو بجلی کے بل ادا کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔گروپ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال غیر معمولی ہے اور 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ ہم 14 مئی سے بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہیں،کمپنی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور روس سے ترسیل دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

دوسری طرف فن لینڈ کی بجلی کی کمپنی ونگرڈ نے اس اقدام کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم اس کے لیے پہلے ہی تیاری کررہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -