حکومت  کا ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ ,4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی

حکومت  کا ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ ,4 کروڑ 33 لاکھ بچوں ...
 حکومت  کا ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ ,4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی

  

لاہور( جاوید اقبال سے) حکومت  نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 23 مئی سے ہوگا، 3 روزہ پولیو مہم، اور2روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے، جب کہ حساس علاقوں میں5 روزہ پولیو مہم، اور2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں مقامی برادریوں کے تعاون سے پولیو مہم چلائی جائے گی، کیمونٹی بیسڈ پولیوویکسینیشن علاقائی برادریوں کے تعاون سے ہوگی، اور حساس علاقوں میں اسپشل موبائل ٹیمیں پولیو مہم چلائیں گی۔شمالی وزیرستان پولیو کے نشانے پر، ایک اور کیس سامنے آ گیاقومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، پنجاب میں 21.97 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف ہے، جب کہ سندھ میں 9.97 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

خیبر پختون خوا میں 7.3 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی، بلوچستان 2.63 ملین، آزاد کشمیر 7 لاکھ 10 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 70 ہزار، جب کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 10 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس مہم میں 3 لاکھ 42 ہزار 49 فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے، 32 ہزار279 ایریا انچارج ہوں گے، جب کہ 8 ہزار 998 یو سی ایم اوز پولیو مہم میں تعینات ہوں گے، 2 لاکھ 73 ہزار 612 موبائل، 10586 فکس، اور 13170 ٹرانزٹ ٹیمیں مہم میں ڈیوٹی دیں گی۔

مزید :

اہم خبریں -