اردن نے ڈرون کے ذریعے شام سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی 

اردن نے ڈرون کے ذریعے شام سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی 
اردن نے ڈرون کے ذریعے شام سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی 

  

عمان(آئی این پی) اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین سے اردن کی سرزمین پر آنے والے ڈرون سے لدی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ نگرانی اور پیروی کے ذریعے طیارے کو کنٹرول کرکے مار گرایا گیا اورعلاقے کی تلاشی لینے کے بعد بڑی مقدار میں نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں۔ذریعے نے کہا کہ اردن کی مسلح افواج ہر وقت ہرایسے شخص کی تلاش میں رہتی ہیں جو وطن اور شہریوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔

حکام بیرون ملک سے منشیات کی سمگلنگ کی ہرکوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔جب کہ اردنی سرحدی محافظوں نے خونریز لڑائیاں لڑی، جس کے دوران انہوں نے رواں سال 30 سے زائد اسمگلروں کو ہلاک کیا اور بھاری مقدار میں منشیات کیپٹاگون کی گولیاں ضبط کی ہیں

مزید :

بین الاقوامی -