" محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو دنگ رہ گئی کیونکہ ۔ ۔ ۔" صباقمر نے دلچسپ انکشاف کردیا

" محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو دنگ رہ گئی کیونکہ ۔ ۔ ۔" ...
سورس: Instagram/sabaqamarzaman

  

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ انہیں جب محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو وہ دنگ رہ گئیں، کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ جو لوگ پسند کی شادی کرتے ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی جانب دیکھتے بھی نہیں ہوں گے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے صبا قمر نے کہا کہ جب انہیں ایک ایسے شخص کی طرف سے پیشکش کی گئی تھی جس نے پہلے ہی محبت کی شادی کی تھی، تو وہ حیران رہ گئی تھیں،  انہیں لگتا تھا کہ جب ایک دوسرے سے محبت کرنے والے دو لوگ شادی کرتے ہیں تو وہ دوسری شادی نہیں کرتے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس شخص کی پیشکش سن کر بہت حیران رہ گئی تھی اور سوچ رہی تھی کہ دنیا میں یہ بھی ہوتا ہے۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہی غیر مشروط ہے اور اگر جس محبت میں پیار کے بدلے پیار جیسی شرائط ہوجائیں وہ عشق نہیں ہوتا۔

مزید :

تفریح -