پنجاب میں پھڈا ،حکومت خیبر پختونخوا میں گورنرتعینات کیوں نہیں کر رہی ؟سلیم صافی نے سوال اٹھا دیا

پنجاب میں پھڈا ،حکومت خیبر پختونخوا میں گورنرتعینات کیوں نہیں کر رہی ؟سلیم ...
پنجاب میں پھڈا ،حکومت خیبر پختونخوا میں گورنرتعینات کیوں نہیں کر رہی ؟سلیم صافی نے سوال اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورنرشپ کا پھڈا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر تعینات کیوں نہیں کرتی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر شپ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )یا شیر پاوء صاحب کی جماعت کا حق ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف   ان جماعتوں نے اپنے اپنے طریقے سے بھرپور جدوجہد کی ہے اور مخلوط حکومت میں انہیں کما حقہ حصہ نہ دینا زیادتی ہے ۔

مزید :

قومی -