بھارت میں مسلمانوں کے پاس اتنا ووٹ بنک نہیں کہ حکومت تبدیل کر سکیں، اسد الدین اویسی 

بھارت میں مسلمانوں کے پاس اتنا ووٹ بنک نہیں کہ حکومت تبدیل کر سکیں، اسد الدین ...
بھارت میں مسلمانوں کے پاس اتنا ووٹ بنک نہیں کہ حکومت تبدیل کر سکیں، اسد الدین اویسی 
سورس: Twitter/@asadowaisi

  

حیدرآباد (آئی این پی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا، مسلمان بھارت میں حکومت تبدیل نہیں کرسکتے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ مسلمان بھارت میں حکومت کی تبدیلی نہیں لاسکتے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے، یہاں صرف اکثریت کا ووٹ بینک تھا، ہے اور رہے گا، نہ آپ کا کوئی ووٹ بینک ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو دلنشین اور دلفریب باتوں میں الجھا کر بتایا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

اسد الدین اویسی نے اپنی بات کی وضاحت یوں پیش کی کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک ہوتا اور یہ یہاں کی حکومت بدل سکتے تو پارلیمان میں مسلمانوں کی نمائندگی اتنی کم کیوں ہی انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا طالبِ علم ہوں، میں نے جو کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ ہم حکومت کبھی نہیں بدل سکتے۔

مزید :

بین الاقوامی -