بھاری سیاسی قیمت چکانے کا خطرہ، حکمران جماعت نے اکیلے سخت معاشی فیصلے کرنے سے انکار کردیا، نیا تنازعہ 

بھاری سیاسی قیمت چکانے کا خطرہ، حکمران جماعت نے اکیلے سخت معاشی فیصلے کرنے ...
بھاری سیاسی قیمت چکانے کا خطرہ، حکمران جماعت نے اکیلے سخت معاشی فیصلے کرنے سے انکار کردیا، نیا تنازعہ 
سورس: Screengrab

  

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے رانا ثنااللہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فیصلے ہوں گے اتفاق رائے اور مل بیٹھ کر ہی ہوں گے، موجودہ صورتحال میں کوئی بھی پارٹی خود فیصلہ نہیں کر سکتی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -