تیونس میں81غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا

تیونس میں81غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا
تیونس میں81غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

تیونس(شِنہوا)تیونس کے میری ٹائم گارڈ نے ملک کے جنوب مشرقی ساحل پر 81 غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے جو مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزارت دفاع نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ امدادی کارروائی صوبہ مدنین کے الکطف ساحل کے قریب کی گئی، اس وقت نیول گارڈ کا ایک یونٹ غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبتی کشتی سے بچانے میں کامیاب ہوگیا جو اطالوی ساحلوں کے قریب ڈوب رہی تھی۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان غیرقانونی تارکین وطن کی عمریں 20 سے 38 برس کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 38 مصری ، 32 بنگلہ دیشی، 10 سوڈانی اور ایک مراکشی شہری شامل ہیں۔

بیان کے مطابق بچائے گئے افراد نے بتایا کہ وہ جمعہ کی شب لیبیا سے اطالوی ساحل کی طرف روانہ ہوئے تھے۔اس مسئلے سے نمنٹے کے لئے تیونس کے حکام کے سخت اقدامات کے باوجود تیونس کے ساحلوں سے اٹلی کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کی کوششوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -