"اب یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے  کہ الیکشن کرانے ہیں یا پھر۔ ۔ ۔ "شیخ رشید نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی 

"اب یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے  کہ الیکشن کرانے ہیں یا پھر۔ ۔ ۔ "شیخ رشید نے ...

  

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ الیکشن کرانے ہیں یاکسی بڑے حادثے کا شکار ہونا ہے؟اب یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ پاکستان کی سیاست کی ایک تاریخ ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانے ہیں یا بڑے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر علی رانا ثنااللہ کا 22 افراد کا اجرتی قاتل قرار دیا ہے لیکن تمام ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثنااللہ پر منشیات فروشی کی پندرہ شہادتوں کا بیان عدالتوں میں داخل کرایا ہے، لیکن اسے فرد جرم نہیں لگنے دی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -