پروفیسر جیلانی کوب کولمبیا یونیورسٹی سکول آف جرنلزم نیویارک کے ڈین مقرر 

پروفیسر جیلانی کوب کولمبیا یونیورسٹی سکول آف جرنلزم نیویارک کے ڈین مقرر 
 پروفیسر جیلانی کوب کولمبیا یونیورسٹی سکول آف جرنلزم نیویارک کے ڈین مقرر 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) کولمبیا یونیورسٹی نیویارک کے صدر  لی. سی. بولنگر کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق 1 اگست 2022ء سے کولمبیا سکول آف جرنلزم کے اگلے ڈین پروفیسر جیلانی کوب (Jelani Cobb) ہوں گے. پروفیسر جیلانی کوب  ارا. اے. لیپمان صحافت کے پروفیسر اور  آرا. اے. لیپمان کے ڈائریکٹر ہیں. 52 سالہ پروفیسر جیلانی کوب ایک انتہائی قابل احترام اور معروف صحافی اور تاریخ دان ہیں. 2012ء سے، وہ '"نیویارکر میگزین" کے لیے بطور شراکت کار اور سٹاف رائٹر کے طور پر بھی کام کرتے چلے آ رہے ہیں. انتخابی سیاست اور پولیسنگ سے لے کر فلم پروڈکشن اور اسٹینڈ اپ کامیڈی تک کے موضوعات کی ایک وسیع رینج میں وہ تحقیق کر چکے ہیں.

 پروفیسر جیلانی کوب 2016ء سے کولمبیا یونیورسٹی سے بطور پروفیسر منسلک ہیں. انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے بی اے، اور نیو جرسی کی رٹگر یونیورسٹی سے ایم اے اور پی. ایچ ڈی کر رکھی ہے.  پروفیسر کوب کولمبیا سکول آف جرنلزم کے موجودہ ڈین اور معروف صحافی، پروفیسر اور کئی کتابوں کے مصنف سٹیو کول کی جگہ لیں گے. کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی. سی. بولنگر اور کولمبیا سکول آف جرنلزم کے موجودہ ڈین سٹیو کول نے اس تعیناتی پر پروفیسر جیلانی کوب کو مبارکباد دی ہے.

مزید :

بین الاقوامی -