پنجاب کے آئینی گورنر اور وزیر اعلیٰ کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی،عمر سرفراز چیمہ

پنجاب کے آئینی گورنر اور وزیر اعلیٰ کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی،عمر سرفراز چیمہ
 پنجاب کے آئینی گورنر اور وزیر اعلیٰ کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی،عمر سرفراز چیمہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو کہنا ہے کہ اگر ادارے ”جاگدے رہنا ساڈے تے نہ رہنا“ کا بورڈ لگائے رکھیں گے تو 2008کی طرز پر خود پنجاب کے آئینی گورنر اور وزیر اعلیٰ کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سرفراز عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غیرت مند جوان دنیا کو دکھا دیں گے کہ ابھی اس دھرتی کے ثپوت زندہ ہیں۔

سابق گورنر پنجاب نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جن کی خصلت اور ذہنیت اداروں ،مخالفین کو خریدنے اور بلیک میل کرنے کی ہو کیا ہم ملک ایسے بیرونی سازشوں کے سہولت کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ سکتے ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی محب وطن پاکستان کی معاشی بدحالی اور سلامتی خطرے میں دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا۔

مزید :

قومی -