اسد عمر کے بیان پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد قرض آپ لے لیا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہم نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، جب کہ آپ کی حکومت ختم ہوئی تو آپ چینی اور گندم درآمد کر رہے تھے، آپ کی درآمدات سب سے زیادہ ہیں، اللہ کی شان آپ معیشت کی بات کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آپ نے 1983 اور 84 کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی، جب کہ گزشتہ 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد قرض آپ لے لیا۔
When we left govt in 2018 we were exporting wheat and sugar. You ended up importing sugar & wheat, produced the lowest cotton since 1983/84, took 80% of all debt taken in the previous 71 years. Had the highest imports. But Allah ki shaan you are talking about the economy. https://t.co/wiIveAEN7p
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 15, 2022
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں،اور کسان کو اس کا جائز حق دلوایا، گنے کی فصل پچھلے سال سے9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی، اور دو ماہ میں 2 ماہ میں قرضوں میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔