اپنے ہی پالتو سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

اپنے ہی پالتو سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
اپنے ہی پالتو سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  

مٹیاری (آئی این پی)مٹیاری میں اپنے ہی پالتو سانپ کے کاٹنے سے 30 سالہ نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے کے بعد نوجوان کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد نوجوان نے حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں دم توڑ دیا۔سنیک ماسٹر جوگی کو بچپن سے سانپ پکڑنے اور پالنے جذبہ تھا، سنیک ماسٹر جوگی نے اپنے ہی گھر میں سیکڑوں سانپ پال رکھے تھے، سنیک ماسٹر جوگی کوبرا جیسے خطرناک سانپ کو پکڑنا بھی معمولی بات ہوتی تھی۔

سنیک ماسٹر جوگی کا اصل نام ندیم سولنگی تھا، ندیم سولنگی کا تعلق سعیدآباد کے نواحی گاؤں کالی کیٹی سے ہے، سنیک ماسٹر ندیم سولنگی کے موت کی خبر سنتے ہی شہری غم سے نڈھال ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -مٹیاری -