آندرے رسل نے آئی پی ایل میں ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے
ممبئی(آئی این پی)انڈین پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں آل راﺅنڈر آندرے رسل نے 49رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر لیگ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لئے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل رانڈر آندرے رسل نے گزشتہ روز یہ کارنامہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انجام دیا۔میچ کے دوران، انہوں نے 28گیندوں میں 49*کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 3چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔آل رانڈر آندرے رسل نے اب تک آئی پی ایل کا ٹھوس سیزن گزارا ہے، انہوں نے 11اننگز میں 41.25کی اوسط سے 330رنز بنائے ہیں۔ان کا انفرادی بہترین اسکور 70رنز ناٹ آﺅٹ ہے۔وہ ٹورنامنٹ میں اب تک ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں۔
آندرے رسل نے سیم بلنگس کے ساتھ مل کر 63 رنز کی شراکت داری بنائی اور اپنی ٹیم کو 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 177رنز کا مظبوط ٹوٹل فراہم کیا۔آندرے رسل نے بیٹنگ کے علاوہ اپنی نپی تلی بالنگ سے بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔