عمران خان  کو سندھ میں کسی سے خطرہ ہے تو بتائیں اس کیخلاف کارروائی کریں گے ،مراد علی شاہ 

عمران خان  کو سندھ میں کسی سے خطرہ ہے تو بتائیں اس کیخلاف کارروائی کریں گے ...
عمران خان  کو سندھ میں کسی سے خطرہ ہے تو بتائیں اس کیخلاف کارروائی کریں گے ،مراد علی شاہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان گھبرا کیوں رہے ہیں ؟وصیت کو پبلک کر دیں، سندھ میں کسی سے خطرہ ہے تو بتائیں اس کیخلاف کارروائی کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں ،عمران خان کو جس سے خطرہ ہے اس کا نام لیں ،اگر وہ خطرہ غلط ہوا تو عمران خان کیخلاف کارروائی ہو گی۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران کی وجہ پچھلی حکومت کی نااہلی تھی ، پچھلے ساڑھے 3سال میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی رابطہ بھی نہیں تھا،ان کامزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ کے ساتھ معاہدے میں ایک اہم جزو بلدیاتی انتخابات ہے ، ہم خود بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں،مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تمام جماعتیں مل کر کام کریں گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -