کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، حملہ آور کی معاونت کرنے والی خاتون کا خاکہ جاری 

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، حملہ آور کی معاونت کرنے ...
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، حملہ آور کی معاونت کرنے والی خاتون کا خاکہ جاری 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ کرنے والی حملہ آور کی معاونت کرنےوالی خاتون کا خاکہ جاری کر دیا گیا، تحقیقاتی اداروں نے خاکہ  عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق   تحقیقاتی اداروں نے  ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار کر لیا ہے،   جس کی  تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  خود کش بمبار کی معاون خاتون کا خاکہ جائے وقوعہ کے مختلف عینی شاہدین کی معاونت سے  تیار کیا  گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ممکنہ معاون خاتون نے لفٹ دینے والے شخص سے 500 روپے بھی مانگے ۔

 تحقیقاتی اداروں کی جانب سے خاتون کی گرفتاری کیلئے شہریوں سےبھی اپیل کی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -