میری شادی کا میرے والدین کو پہلے سے علم تھا،اب جان کو خطرہ ہے، دعا زہرہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

میری شادی کا میرے والدین کو پہلے سے علم تھا،اب جان کو خطرہ ہے، دعا زہرہ نے ...
میری شادی کا میرے والدین کو پہلے سے علم تھا،اب جان کو خطرہ ہے، دعا زہرہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے لاہور جاکر مرضی کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا علم تھا گھر سے نکلتے وقت والدین کے نام خط بھی چھوڑ کر آئی تھی، اب میری اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دعا زہرہ کا اپنی ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے ، میں کراچی سے لاہور اپنی مرضی سے آئی تھی، میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، قانون مجھے اجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔دعا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عدالت میں اپنے شوہر کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا تھا اس کے باوجود سندھ اور پنجاب کی پولیس مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کر رہی ہے اور غیر قانونی طور پر ہمیں ڈھونڈ رہی ہے ، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہر کو اغواءکرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے لہٰذا ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار سندھ، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے۔
واضح رہے کہ دعا زہرہ کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے ، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو دعا زہرہ کو بازیاب کرانےکا حکم دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر لڑکی کے شوہر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔