کالے شیشوں والی گاڑی، کرکٹر آصف علی کا چالان ہوگیا

کالے شیشوں والی گاڑی، کرکٹر آصف علی کا چالان ہوگیا
کالے شیشوں والی گاڑی، کرکٹر آصف علی کا چالان ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی  کرکٹر آصف علی کا گاڑی کے شیشے کالے ہونے پر چالان کر دیا گیا،ٹریفک پولیس اہلکار نے شیشوں سے کالے پیپر بھی اتار دیئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں اچھرے کے قریب ٹریفک وارڈن نے کرکٹر  آصف کی گاڑی کو شیشے کالے ہونے پر روک کر 500روپے کا چالان کیا اور پھر شیشوں سے کالے پیپر بھی اتار دیئے، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹر  آصف علی  نے اپنی غلطی تسلیم کی اور بخوشی چالان کروایا۔

مزید :

کھیل -