کراچی میں ہیٹ سٹروک نے کرکٹر کی جان لے لی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ باولر مبینہ طور پر ہیٹ سٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔جیو نیوز کے مطابق فاسٹ باولر عمرخان آخری اوورکی آخری گیند کراتے ہی وکٹ پرگرگئے، انہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
خیال رہےکہ کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو جان کی بازی ہارچکا ہے، دودن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ سٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا۔