تیل کی مہنگی قیمتیں، سعودی ارامکو نے پہلی سہ ماہی میں اتنے ڈالر چھاپ لیے کہ تاریخ رقم ہوگئی

تیل کی مہنگی قیمتیں، سعودی ارامکو نے پہلی سہ ماہی میں اتنے ڈالر چھاپ لیے کہ ...
تیل کی مہنگی قیمتیں، سعودی ارامکو نے پہلی سہ ماہی میں اتنے ڈالر چھاپ لیے کہ تاریخ رقم ہوگئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی نے تاریخ ساز منافع کمایا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ارامکو 2019 میں پبلک ہوئی تھی اور اس کے بعد یہ اب تک کا اس کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ ارامکو نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 40 ارب ڈالر (148 ارب ریال)کمائے ہیں۔ ارامکو حکام کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ منافع میں اہم کردار تیل کی بڑھتی قیمت نے ادا کیا ہے اس کے علاوہ تیل کی فروخت بھی بڑھی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -بزنس -