عمران خان کیخلاف وائٹ ہاوس نے نہیں بلاول ہاوس نے سازش کی،بلاول بھٹو

عمران خان کیخلاف وائٹ ہاوس نے نہیں بلاول ہاوس نے سازش کی،بلاول بھٹو
عمران خان کیخلاف وائٹ ہاوس نے نہیں بلاول ہاوس نے سازش کی،بلاول بھٹو
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ان کیخلاف وائٹ ہاوس نے سازش کی ، ان کیخلاف سازش وائٹ ہاوس نے نہیں  بلاول ہاوس نے سازش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نالائق سلیکٹڈکو کبھی قبول نہیںکی، ظلم برداشت کیا لیکن اصولوں پر سود انہیں کیا ،آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ تم الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہو ، پہلے دن سے غیر جمہوری شخص کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے ۔ہم نے سلیکٹڈ کٹھ پتلی ،نالائق وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جیالے جب آئین کے تحفظ ، وقت کے آمر ظالم کیخلاف نکلتے ہیں تو کامیاب ہوتے ہیں ،جب لانگ مارچ شروع کیا تو اس کو دعوت دی کہ اسمبلی ختم کر دو لیکن عمران خان نے ہماری بات نہیں مانی جب قافلہ اسلام آباد پہنچے تو عدم اعتماد پلان بنایا،جمہوری ہتھیاراستعمال کر کے غیر جمہوری شخص کو گھر بھیج دیا ہے ۔

مزید :

قومی -