عمران خان جب فون ملاتا ہے تو آگے سے کیا آواز آتی ہے ؟مریم نواز نے بتا دیا 

عمران خان جب فون ملاتا ہے تو آگے سے کیا آواز آتی ہے ؟مریم نواز نے بتا دیا 
عمران خان جب فون ملاتا ہے تو آگے سے کیا آواز آتی ہے ؟مریم نواز نے بتا دیا 

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس نمبر پر تم فون کر رہے ہو وہ نمبر بدل گیا ہے ،جب تم اس فون پر کال کرتے ہو تو آگے سے آواز آتی ہے کہ آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں۔

گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ اس نے اسٹیبلشمنٹ نے نمبر بلاک کر دیئے ہیں ، عمران خان تمہارا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ تم نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے اس کا نمبر بلاک کر دیا ہے عمران خان میں تمہیں بتا دوں کہ نہ صرف اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کر دیا ہے بلکہ ابھی جب تم عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رونگ نمبر ۔

الیکشن الیکشن صرف عمران خان کا صرف ڈرامہ ہے ، تمہارا کارکردگی کا کاغذ خالی ہے ، میں تمہیں بتا دوں کہ تمہارے ہاتھ سے گیم نکل چکی ہے ، عمران خان تمہارا کھیل ختم شد اب تم صرف نواز شریف کے منہ کی طرف دیکھو گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -گجرات -