ظل شاہ قتل‘فواد چودھری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم 

ظل شاہ قتل‘فواد چودھری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ضمانت کنفرم کردی،فواد چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، دوران سماعت فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہ کریں پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے،کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی،ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -