وزیر قانون سے امریکی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس اصلاحات سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ متبادل تنازعات کے حل کے نظام (اے ڈی آر) اور آٹومیشن سسٹم سمیت متعارف کرائی گئی اصلاحات کے بارے میں بات کی، دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر قانون