جاپان کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: ایاز صادق

جاپان کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں،پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ دونوں دوست ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کے سفیرمتسوہیرو واڈا  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاuwس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔اسپیکر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پارلیمانی سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی  انہوں نے جاپان اسمبلی کے اسپیکر اور اراکین پارلیمنٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ دوسری جانب  سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ پارلیمان بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کیلئے  پُرعزم ہے انہوں نے یہ  بات گورنر بلوچستان سے ملاقات  کے دوران کہی سردار ایاز صادق سے بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کی پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات ہوئی۔ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

ایاز صادق

مزید :

صفحہ آخر -