گھیراؤ جلاؤ کیس، روبینہ جمیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

گھیراؤ جلاؤ کیس، روبینہ جمیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی روبینہ جمیل کے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی تو سرکاری وکیل نے  نشاندہی کی کہ روبینہ جمیل پیش نہیں ہوئیں.  ان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمے پر کارروائی متاثر ہوسکتی ہے. عدالت نے روبینہ جمیل کے  پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے. عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمہ کی 30 مئی کو پیشی کو یقینی بنایا جائے.۔.

روبینہ جمیل 

مزید :

صفحہ آخر -