ایرا ن کیساتھ تجارتی معاہد ے کرنیوالوں کو پابندیوں سے آگاہ ہونا چاہئے: امریکہ
واشنگٹن(آن لائن)بھارت کی جانب سے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام چلانے کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے جانے کے چند گھنٹے بعد امریکا نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر اس کی پابندیاں برقرار ہیں اور تہران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے گزشتہ روز محکمہ کی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس معاملہ پر بھارتی حکومت اپنی خارجہ پالیسی کی خود ہی وضاحت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ چابہار بندرگاہ اور ایران کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں وضاحت بھی خود بھارتی حکومت ہی کر سکتی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ ایران اور بھارت نے چابہار بندرگاہ کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ، کوئی بھی جو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کر رہا ہے، انہیں پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔امریکی ترجمان نے نے تصدیق کی کہ ایران پر پرامریکا کی طرف سے عائد پابندیاں اب بھی نافذ العمل ہیں اور ان کو برقرار رکھا جائے گا اور اس معاہدے کے لئے بھارت کو کوئی استثنا نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں اور ہم ان کا نفاذ جاری رکھیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ