ژوب ، فورسز کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ، میجر شہید

  ژوب ، فورسز کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ، میجر شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        راولپنڈی (مانےٹرنگ ڈےسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوگئے، شہید میجر بابر خان آپریشن کی قیادت کررہے تھے، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند کرتی ہیں۔

 ژوب آپریشن

مزید :

صفحہ اول -