پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم، واوڈا

پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم، واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، پی ٹی آئی کے کسی بھی فرد کا پراپرٹی لیکس میں کوئی ذکر نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو  پراپرٹی لیکس میں نتھی کردیا گیا، سب کو نتھی کرکے ایک ڈوزیئر جاری کیا جا رہا ہے، فہرست میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو  ایماندار  ہیں،  پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی فردکا پراپرٹی لیکس میں کوئی ذکر نہیں، دبئی میں پراپرٹی جائز  ہے یا ناجائز سب پر ناجائز کا ٹھپہ لگا دیا گیا، دبئی لیکس میں میرا نام ہے میں کیوں بتاؤں میری پراپرٹی ڈیکلیئر ہے یا نہیں، کھیل ابھی شروع ہوا  ہے پہلے سے بتا کر مزا کیوں خراب کروں۔انہوں نے کہاکہ پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے، دبئی ہمارا دوست ملک ہے وہاں سرمایہ کاری متوقع ہے، آزاد کشمیرکا ایشو کھڑا ہوتا ہے پھر  ایک لیکس کا اعلان کیا جاتا ہے، پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری متوقع ہے ایسے میں لیکس آجاتے ہیں۔ 

   واوڈا

مزید :

صفحہ اول -