وائٹ پیپر سمٹ کا بین الاقوامی شمسی نمائش، کانفرنس کااعلان
لاہور(سٹی رپورٹر) معروف ایونٹس مینجمنٹ کمپنی وائٹ پیپرسمٹ نے ایکسپو سینٹر لاہور میں 17سے 19 مئی تک تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل سولر انرجی ایگزیبیشن اور کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ تین روزہ کانفرنس پاکستان اور دنیا بھر میں شمسی توانائی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور اسٹیک ہولڈرزکے لیے ایک اہم اجتماع ثابت ہوگا۔پاکستان سولر ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے شعبے بالخصوص شمسی توانائی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پائیدار توانائی کے حل کے بارے میں بڑھتی ہوئی عالمی آگاہی کے ساتھ، یہ کانفرنس مواقع کی تلاش، تعاون کو فروغ دینے اورشمسی توانائی میں تازہ ترین اختراعات اور رجحانات پر تبادلہ خیال کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔وائٹ پیپر سمٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ پاکستان سولر ایگزیبیشن اور ڈ کانفرنس کی میزبانی پر بہت پرجوش ہیں۔ پاکستان کے شمسی توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، اور یہ تقریب صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کو پائیدار توانائی کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔