وزیر تعلیم رانا سکندر حیات آج فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کریں گے
لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات آج (بروز بدھ) لاہور میں پنجاب کی پہلی فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کریں گے۔ جے ڈی سی آئی ٹی سٹی میں 10 ہزار طلبہ اور افراد کو دو سے تین ماہ کے دورانیہ پر مشتمل جدید آئی ٹی کورسز مفت کروائے
جائیں گے۔ آئی سٹی کے پہلے سنٹر کی افتتاحی تقریب اے پی ایس میموریل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات جے ڈی سی کے عہدیداروں کے ہمراہ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کریں گے۔
جائیں گے۔ آئی سٹی کے پہلے سنٹر کی افتتاحی تقریب اے پی ایس میموریل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات جے ڈی سی کے عہدیداروں کے ہمراہ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کریں گے۔