بینک آف خیبر کا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال سے معاہدہ
لاہور(پ ر)بینک آف خیبر نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت بینک کے ملازمین اور ان کے خاندان کے لیے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی اعلیٰ معیاری طبی سہولیات اور خدمات رعایتی ریٹس پر میسر ہوں گی۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں بینک آف خیبر کے گروپ ہیڈ ہیومن ریسورس، محمد عاصف اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے ڈائریکٹر بزنس آپریشنز، حسین احمد قادری نے دستخط کیا۔اس معاہدے کے تحت شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بینک آف خیبر کے ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو لیبارٹری ٹیسٹوں سمیت او پی ڈی کی مختلف سہولیات پر رعایتی ریٹس پر پیش کرے گا۔ ان سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے بینک کے ملازمین شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں اپنی مؤثر شناخت، جیسے بینک کا آئی ڈی کارڈ یا ڈیجیٹل کوائف دے کر اپنا علاج کرا سکیں گے۔