پاکستان کو ٹی 20ورلڈ کپ جتوانا مشن: گیری کرسٹن
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ٹیم میں بہترین کھلاڑی ہیں میرا مشن ٹیم کو میگا ایونٹ میں کامیابی دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے اور میں اس عہدہ کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں کہا کہ آئرلینڈ سے ٹیم نے پہلے میچ میں بہتر کھیل پیش نہیں کیا اس کی بڑی وجہ وہاں کی کنڈیشن ہے دوسرے میچ میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ سے سیریز اہمیت کی حامل ہے امید ہے کہ ٹیم انگلینڈ سے سیریز میں کامیاب ہوگی بطور ہیڈ کوچ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔