لڑکیوں کو ہراساں کرنے  والے 2ملزم گرفتار

 لڑکیوں کو ہراساں کرنے  والے 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علا قہ میں  پی آر یو کی کارروائی،  لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے 2ملزمان گرفتار کر لیے دوران پٹرولنگ خواتین نے  پولیس ریسپانس یونٹ کو  ہراسمنٹ کی اطلاع دی جس پر ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمان کو پکڑ کرتھانہ ڈیفنس اے  کے حوالے کر دیاگیا۔

لڑکیوں نے پولیس ریسپانس یونٹ کے بروقت ریسپانس پر شکریہ ادا کیا۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی بروقت ریسپانس کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا  نے کہا کہ بچوں،خواتین کو ہراس کرنے والوں کیخلاف  ڈولفن سکواڈ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید :

علاقائی -