جرائم کے خاتمہ میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کلیدی کردار، آئی جی

 جرائم کے خاتمہ میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کلیدی کردار، آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ صوبہ میں منظم و سنگین جرائم کے خاتمے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کلیدی کردار ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی،منشیات اور دیگر منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزیدتیز کیا جائے، سنگین جرائم کی بیخ کنی میں تفتیشی مہارت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے جس کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ہائی پروفائل مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کرنے والے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی جس میں ڈی ایس پی سے کانسٹیبلز رینک کے 43 اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی، قتل اور گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے عمران عرف چھوٹا رانا ابرو گینگ گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی میاں قدیر احمد و پولیس ٹیم کی تعریفی اسناد سے نوازا گیا، 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے اپنے اغواء کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو ٹریس کرکے ضلع سجاول سندھ سے بحفاظت بازیاب کرنے پر انسپکٹر میاں انجم توقیر اور ٹیم کو تعریفی اسناد دی گئیں، سٹریٹ کرائم و ہا¶س رابری کی وارداتوں میں ملوث نسرین اوڈھنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر فاروق اصغر اعوان اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا، بیوی کے قتل کے بعد نہر میں لاش پھینک کر گمشدگی کا ڈرامہ رچانے والے چالاک ملزم مدعی مقدمہ کو گرفتار کرنے پر انسپکٹر میاں انجم توقیر اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا یا گیا جبکہ بینک سے کیش نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے سنی گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر انسپکٹر محمد علی بٹ و پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔آئی جی پنجاب نے ہائی پروفائل کیسز کو کامیابی سے ٹریس کرنے پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔ تقریب میں اے آئی جی ڈسپلن آصف آمین اعوان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -