انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد 

انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت،تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، ڈکیتی اور چیک ڈس آنر کے 28 مقدمات زیر بحث آئے بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعیہ ارشاد بی بی، عاطف اسلم اور عمران علی قتل، سجاد علی اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئے مدعی ساحل وحید سمیت متعدد خواتین زیادتی، خرم شاہد اغواء، محمد عمیر ڈکیتی، فرید علی چیک ڈس آنر اور محمد عارف دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی خواتین کے متعلقہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے دم دلچسپی اور تفتیش میرٹ نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  نے کہا کہ تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران محکمانہ احتساب کے لیے تیار رہیں شہریوں کو فوری اور میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -