چین کے صدرنے بھارت سمیت کئی ممالک میں نئے سفیروں کا تقرر کردیا

 چین کے صدرنے بھارت سمیت کئی ممالک میں نئے سفیروں کا تقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بھارت سمیت کئی ممالک اور اقوام متحدہ میں نئے سفیروں کا تقرر کیا ہے۔منگل کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق صدرشی نے بھارت میں سن ویڈونگ کی جگہ شوفی ہانگ کو نیا سفیر اور ژانگ جون کی جگہ فو چھونگ کو اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مقرر کیا ہے۔ ایران میں چھانگ ہوا کی جگہ چھونگ پیوو کو جبکہ چھانگ ہوا کو چھن وی چھنگ کی جگہ سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔گنی بسا میں گووکیی کی جگہ یانگ رین ہو، ٹونگامیں کاو شیاولِن کی جگہ لیو ویی من،ڈومینیکامیں لِن شیان جیانگ کی جگہ چھو ماومنگ اور اریٹیریا کائی جی کی جگہ لی شیانگ کو سفیر مقرر کیا گیاہے۔

چین