کیپٹل میٹروپولیٹن کے چیئر منیوں کا احتجاج بدستور جاری رہا
پشاور (سٹی رپورٹر) کیپٹل میٹروپولیٹن کے چیئر منیوں جس میں شاہ فیصل _¾نور غلام _¾سعود خان _¾ اخونزادہ زاہد اللہ شاہ _¾ ارباب وصال _¾ محمودالحسن واہ واہ خان _¾طاہر زرین _¾ _¾ قاضی محمد نور _¾ عمران سالارزئی _¾ فقیر محمد _¾ خان رحمان _¾عاطف خان _¾عبدالوہاب صافی _¾ اسفند یار _¾ ڈاکٹر اسماعیل _¾ محمد عیسی _¾ عاقل زیب _¾ شمشاد خان آصف جاوید _¾کنوینئر ملک طارق جاوید _¾ ارشا د _¾ تاج محمد _¾ الطاف اور دیگر چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن میں آج بھی کیپٹل میٹروپولیٹن میں احتجاجی کیمپ جاری رہا اور د ا خلی گیٹ بند کئے ہوئے تھے بازوں پر کالی پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھی اور دفتر ی سٹاف اور افسران کو دفتر میں داخل ہونے نہیں دیا بلکہ احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ویسٹ زون سے منسلک چیئرمینوں نے ویسٹ زو ن کو بھی بندکیا ہوا ہے _¾اس دوران منتخب چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن کی بجلی بھی بندکردی _¾اس دوران چیئرمینوں نے متفقہ طور پر کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات حکومت نہیں مانتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفسز بند رہینگے انہوں نے کہااپنے مطالبات میں ڈی جی میٹروپولیٹن کی تبدیلی _¾ میٹروپولیٹن کے اثاثہ جات کو دیگر تحصیلوں میں شفٹ کرنے سے اجنتاب کرے اور این سی وی سیز کے حوالے سے مزید کہاکہ تھیلیسیما اور ہیپپا ٹائٹس سی کے شرط کو نکاح نامے میں ختم کیاجائے اور برتھ _¾ڈیتھ _¾ نکاح سرٹیففیکٹس کے فیسوں کو یکساں کئے جائے اور دفتری کرایہ جات کی ادائیگی کو بیس ہزار روپے کے حساب سے اداکیاجائے اور اعزازیہ کے بقایا جات کو بھی فی الفور جاری کیاجائے اور ترقیاتی فنڈز جو پی ایف سی فارمولے کے تحت بلدیات کا جوحصہ بنتاہے فوری طورپر جاری کیاجائے ۔ جبکہ ڈیلیو ایس پی کے حوالے سے چیئرمینوں نے احتجاجی نعرے لگائے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر عدم اطمنیان کا اظہارکیا اورساتھ ہی مطالبہ کیا ڈبلیو ایس ایس پی کے این سیز وی سیز میں موجود عملہ و ایم آئی وغیرہ این سیز وی سیز چیئرمیوں کو روزانہ کی رپورٹ پیش کرے گا ۔ چیئرمینوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ ویسٹ زون کا ڈائریکٹر ریاض اعوان جوکہ انتقامی کارروائی کی بناءپر ٹرانفسر کیاگیا ہے اس کو فی الفور متعلقہ زون میں واپس کیاجائے ۔