دیگر علاقوں کی طرح مٹہ تحصیل میں بھی مکمل طورپر ٹیکس کی خلاف شٹر ڈاؤن رہا
مٹہ (تحصیل رپورٹر) ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں کی طرح مٹہ تحصیل میں بھی مکمل طور پر ٹیکس کی خلاف شٹرڈاون رہا اور تمام کاروباری مراکز میڈیکل سٹور سبزی منڈھیاں سمیت دیگر مقامات مکمل طور پر بند رہی اور تاجر برادری نے ایک زبان ہوکر ملاکنڈ ڈویژن میں ہر قسم ٹیکس کو مسترد کیا کامیاب تاریخی ہڑتال پر تمام اپر سوات اور مٹہ بازار کے تمام دوکانداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار میں بھی ٹیکس کی خلاف مکمل شٹرڈاون رہا اور تمام تر تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہی مٹہ بازار سمیت مٹہ تحصیل میں تمام دوکانیں تجارتی مراکز میڈیکل سٹور قصابان ہوٹلز تندور والے سبزی منڈھیاں سمیت ہر قسم کاروبار کی مراکز بند رہے موصول اطلاعات کی مطابق مٹہ تحصیل کے دیگر بازاروں چپریال درشخیلہ اشاڑے کالاکوٹ بیدرہ سمبٹ گوالیرئی شور اور دیگر بازار بھی بند رہی اور کہی پر بھی کوئی کاروباری مرکز کھولا نہیں رہا ادھر اپرسوات اور اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے تاریخی کامیاب ہڑتال پر تمام اپرسوات اور مٹہ تحصیل کے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اج تاجر برادری نے ثابت کردیا کہ تاجر برادری ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی قسم کی ٹیکس ماننے کو تیار نہیں انہوں نے ہڑتال میں تعاون کرنے پر تمام پرائیوئٹ سکولز اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا