مقدمات، گرفتاریاں، وکلاء کی مکمل ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ

 مقدمات، گرفتاریاں، وکلاء کی مکمل ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(خصو صی  پورٹر) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے گزشتہ روز بھی عدالتی بائیکاٹ جاری رکھا۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان اور میں بھی وکلا نے ھڑتال کی۔ اس موقع پر وکلا نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کی تقسیم کے متنازع نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر وکلا اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ وکلا کی ہڑتال کے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 گزشتہ روز بھی صوبہ بھر کے لاکھوں مقدمات کی سماعت بری طرح متاثر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بار کونسل نے لاہور میں عدالتوں کے متنازع نوٹیفکیشن کے خلاف وکلا کے احتجاج کی کال دی ہوئی تھی۔  اس دوران وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد کے خلاف پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔ گزشتہ روز بھی وکلا نے مسلسل پانچویں روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے انے والے سائلین پیشیاں لے کر مایوس واپس گھروں کو لوٹ گئے۔ گزشتہ روز بھی وکلا کی ہڑتال کے باعث صوبہ بھر کے لاکھوں مقدمات کی سماعت بری طرح متاثر ہو گئی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عمران خان خاکوانی نے وکلا کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا پر تشدد کسی طرح بھی طرح قابل قبول نہیں ھے۔  ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلا کے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے جبکہ عدالتوں کے متنازعہ نوٹیفکیشن کو بھی فوری واپس لیا جائے۔

خانیوال، میلسی(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار میں گیارہ بجے کے بعد مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے سخت گرمی کے موسم میں دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو سخت دشواریوں کا سامنا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری حامد مسعود ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف پورے صوبہ پنجاب میں وکلا سراپا احتجاج ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور وکلا کے خلاف درج مقدمات واپس لییجائیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کر کے گرفتار وکلا کو رہا کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری کے نمائندہ کنونشن کے اعلامیہ کو تسلیم کیا جائے اور پیش کردہ مطالبات کو پورا کیا جائے۔پنجاب بار کونسل کی ہدایت ہر میلسی بار کے اراکین نے اپنے مطالبات وکلا کی رہائی،وکلا پر سیون اے ٹی اے کے مقدمات اور مبینہ متنازعہ نوٹیفیکیشن کے حوالے سے دن 11 بجے کے بعد مکمل ہڑتال کی اور کوئی وکیل. عدالت میں پیش نہ