میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ، چیف آفیسرز ایس ڈی او کی مبینہ کرپشن، ٹاؤٹ بھی متحرک، پٹرول، ڈیزل کی مد میں بڑے پیمانے پر لوٹ ما ر کاانکشاف، ذرائع
کوٹ چھٹہ(نمائندہ پاکستان)میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ میں چیف آفیسر ودیگر آفیسران کی گزشتہ ایک سال کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی مد میں مبینہ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا مزید انکشاف ہوا ہے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی کرپشن کے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
خلاف مسلسل خبروں کی اشاعت پر اپنے سینٹری ورکرز کو ڈھال بناتے ہوئے کوٹ چھٹہ کے صحافیوں کے خلاف بلیک میلینگ کے چھوٹے الزامات پر مبنی ڈپٹی کمشنر کو صحافیوں کو بلیک لیسٹ کرنے کمیٹی میں داخلہ بند کرنے کیلئے لیٹر لکھ کرسوشل میڈیاپرکوٹ چھٹہ کے ٹاوٹ مافیا کے ذریعے وائرل کروا رکھا ہے۔میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ دفتر کے ایک اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امین ٹاون کی جامع مسجد میں برحلف انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چیف آفیسر نے اپنے ایس ڈی او عمران جتوئی، فنانس آفیسر ناصر نثار سے ملی بھگت کرکے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں مبینہ مانانہ 10 لاکھ روپے،گزشتہ ایک سال میں مبینہ 1کروڑ 20لاکھ کی کرپشن کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں موقف کیلئے جوادالحسن گوندل سے رابطہ کیا گیا تو کال نہیں اٹھائی ایس ڈی او عمران جتوئی نے موقف میں بتایا کہ میں ایک ہفتہ قبل تعینات ہوا ہوں مجھے اس بارے کوئی علم نہ ہے۔