صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن، دکانوں کی چیکنگ، جرمانے
ملتان، ڈیرہ غازیخان،لودھراں، شجاع آباد (نیوزرپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ پروڈکشن یونٹ میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری مشروبات تلف کردیں۔زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کو ناقص مشروبات سپلائی کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہیں۔خوراک میں جعل سازی اور ملاوٹ کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔ غلہ منڈی،خواجہ کاٹن فیکٹری (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
کے قریب لودھراں میں 2 ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو ایکسپائری اشیا رکھنے،سٹور ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر 27 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اسی طرح جلال پور روڈ لودھراں میں 2 ہوٹلز کو کھانے پینے کی اشیا ڈھانپ کر نہ رکھنے،کچن ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے پر 15 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔اس کے علاوہ کہروڑ پکا لودھراں میں سوڈا واٹر یونٹ کو تیار مشروبات پر لیبلنگ نہ کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔مزید مدینہ چوک لودھراں میں 3 کریانہ سٹورز کو ناقابلِ سراغ نمک رکھنے پر 13 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں کہروڑ پکا لودھراں میں 2 ملک شاپس کو دو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 11 ہزارروپے کے جرمانے کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ریلوے روڈ مظفرگڑھ میں 2 ملک شاپس کی چیکنگ کی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔کئی بار ہدایات کے باوجود کام میں بہتری نہ لائی گئی۔سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو جرمانے عائد کر دیے گئے۔ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ شجاع آباد میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کی جارہی تھی پروڈکشن یونٹ میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری مشروبات تلف کردیں۔زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کو ناقص مشروبات سپلائی کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہیں خوراک میں جعل سازی اور ملاوٹ کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔