پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ، مالی سال2023کے مالیاتی نتائج کا اعلان،101.2ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل، رپورٹ
ملتان(پ ر) پاکستان میں شریعت کے مطابق جنرل تکافل کی (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
صورت میں حل فراہم کرنے والی معروف کمپنی پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (PQGTL) نے 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔پاک قطر جنرل تکافل لمٹیڈ،پاک قطر گروپ کا حصہ ہے، جو پاکستان کا اولین اور معروف اسلامی مالیاتی گروپ ہے۔پاک قطر جنرل تکافل لمٹیڈ کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) کی جانب سے A+ (مستحکم آٹ لک رکھنے والا) درجہ دیا گیا ہیجبکہ VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمٹیڈ کی جانب سے بھی مستحکم آوٹ لک کیباعثA(سنگل اے(درجہ دیا گیا ہے۔ پاک قطر گروپ کے چیئرمین،شیخ علی بن عبداللہ بن ثانی الثانی کی زیر صدارت،دوحہ میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں کمپنی کیسنہ 2023 کے مالیاتی نتائج اورسنہ 2024 ئکے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرزسعید گل، عبدالباسط احمد الشیبی،علی ابراہیم العبدالغنی، زاہد حسین اعوان، محمد کامران سلیم اور کمپنی کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر، ثاقب ذیشان نے شرکت کی۔مالی کارکردگی کا جائزہسن 2023 کے عرصہ میں پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے 1.26 ارب روپے کا بزنس کیا۔ شیئر ہولڈرز فنڈ نے تمام مشکلات کے باوجود 1.99 روپے فی حصص(EPS) کی آمدنی کے ساتھ 101.2 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ پارٹیسی پینٹس تکافل فنڈ (وقف فنڈ) نے سالانہ 40.57 ملین روپے کا سرپلس حاصل کیا۔ کمپنی نے اپنے منافع میں متاثر کن اضافے کے ذریعے فی حصہ اپنی خالص ایکویٹی اور بریک اپ ویلیو میں اضافہ کیا