ڈیرہ، ترقیاتی سکیمیں، میگا پراجیکٹس جلد مکمل کرنیکا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس کنوئینر و ممبر قومی اسمبلی سردارعبدالقادر خان کھوسہ کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں ارکان اسمبلی محمد حنیف خان پتافی،سردار احمد خان لغاری،سردار اسامہ فیاض لغاری،علی یوسف خان لغاری،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی،سردارمیر بادشاہ خان قیصرانی،خواجہ نظام الدین اور ضلعی محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ترقیاتی سکیموں،امن و امان،روڈ تعمیر نو،میگا پراجیکٹس،میونسپل سروسز،عوامی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات کا تفصیلی(بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
جائزہ لیا گیا۔ضلع کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،ضلع ڈیرہ غازیخان کی نیو اور آن گوئنگ ڈویلپمنٹ سکیموں پر کام کی رفتارتیز کرنے،کارڈیالوجی انسیٹیوٹ میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو دور،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام شہری تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی گئیں،چکن آئٹمز میں کمی کیلئے ہوٹل مالکان سے رابطہ کیا جائے گا۔ممبران ڈی سی سی کا ہیلتھ و تعلیم انڈیکیٹرز میں بہتری پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیاکنوینئر سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شفافیت اور میرٹ ترجیح ہے،عوامی خدمت میں ضلع ڈیرہ غازیخان کوسرفہرست دیکھنا چاہتے ہیں،امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے کہا اداروں کی مضبوطی کیلئے افسران کی تجاویز کوحکومت تک پہنچائیں گے،ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے،ایشوز حل کے لئے معاونت فراہم کرینگے سردار احمد خان لغاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کا پبلک سروسز ڈیلیوری کے محکموں ہیلتھ،پولیس اور ایجوکیشن پر فوکس ہے،ضلع کی ترقی میں سرکاری افسران کو بھرپور سپورٹ فراہم کرینگے،سرکاری ریسورسز کی دستیابی کیلئے تجاویز اعلی حکام تک پہنچائیں گے،سردار احمد خان لغاری نے کہا وومن پروٹیکشن کیمٹی میں ضلع کی ممبر اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے،سرکاری ہسپتالوں میں موجود ادویات لوگوں کو ضرور فراہم کی جائیں۔محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ میونسپل سروسز میں مزید موثراقدامات کرنیکی ضرورت ہے،وارداتوں کے مقدمات کا اندراج یقینی،ٹریفک سسٹم کو منظم بنایاجائے۔