زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی مشن، میاں کاظم پیرزادہ
حاصل پور(نامہ نگار) زراعت کا فروغ کاشتکاروں کی خوشحالی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا مشن ہے نہروں کی ٹیلوں پر کاشت کاروں کو نہری پانی پہنچا(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)
یا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب میاں محمدکاظم پیرزادہ نے سابق ایم پی اے چوہدری محمدافضل گل ایڈووکیٹ سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب ضلع بہاولپور میں نہری پانی کی کمی تھی اور ٹیلوں کے کاشتکار نہری پانی سے محروم تھے انہوں نے کہاکہ ملک میں زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے جس سے کاشتکاروں کے مسائل حل ہونگے سابق ایم پی اے چوہدری افضل گل ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر آبپاشی کو حاصل پور کے مسائل کے علاوہ کاشتکاروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ تحصیل حاصل پور کی نہروں میں نہری پانی کی کمی اور بندش سے ٹیلوں کے کاشتکار نہری پانی سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ زراعت کی ترقی کے لیے کھادوں اور زرعی آلات زرعی ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ نے یقین دلایا کہ انشااللہ نہری پانی کی کمی دور کرنے اور کھادوں زرعی آلات وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کے لیئے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے نہروں سے ناجائز آبپاشی نہری پانی چوری کرنے والوں غیرقانونی موگہ جات محکمہ انہار کے آفسران کی ملی بھگت سے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسان ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کاشتکاروں کے مسائل حل کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ٹیم کی کوشاں سے ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں مہنگائی بھی کم ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کسانوں کے مسائل حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین راہنما اختلافات ختم کر کے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اب کسی طور بھی انتشار اور بدامنی کی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کو سیاسی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنانا ہو گا۔